• news

نعمت اللہ رندھاوا قتل کیس، ایم کیو ایم کارکن نعمان کی اپیل منظو ر   

 کراچی (آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے صحافی ولی بابر قتل کیس میں سابق پبلک پراسیکیوٹر نعمت اللہ رندھاوا کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے  ایم کیو ایم کے ایک کارکن نعمان کی اپیل منظور کرلیجبکہ کاظم رضا کی اپیل مسترد کردی۔

 انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دونوں ملزموں کوعمرقید اورجرمانوں کی سزا سنائی تھی۔ ملزموں کو رینجرزنے کراچی آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا۔ ملزموں نے رینجرزانٹروگیشن اورجے آئی ٹی کے سامنے قتل کا اعتراف کیا ۔ پولیس کے مطابق نعمت رندھاوا کو 2013 میں ناظم آباد کے علاقے میں قتل کیا گیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزموں نے پبلک پراسیکیوٹرکو صحافی ولی بابرکے قتل کی پیروی کے سبب قتل کیا تھا۔
نعمت اللہ رندھاوا قتل کیس 

ای پیپر-دی نیشن