• news

کارکنوں کی پکڑ دھکڑ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے: زیبا ناز

لاہور ( نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ق لاہور کی سینئر نائب صدر اور ٹکٹ ہولڈر این اے 131 زیبا نازنے امپورٹڈحکمرانوں کو انتباہ کیا کہ وہ پولیس کے ذریعے رات کے پچھلے پہر کو عوام کے گھروں پر چھاپے مت ماریں وارنٹ گرفتاری جاری کریں ورنہ بے گناہ پولیس والے عوام کے غیض وغضب سے نہ بچ سکیں گے ۔ ماڈل ٹاؤن میں قتل ہونیوالے کانسٹیبل کی موت کا افسوس ہے اس قتل کا مقدمہ حمزہ شہباز کے خلاف درج ہوگا ۔زیبا ناز نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی طرف سے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔ دفعہ 144 اور رینجر کی تعیناتی عوامی مارچ کا راستہ نہیں روک سکتی ۔

ای پیپر-دی نیشن