شاہراہ قراقرم اور بابوسر میں ٹریفک حادثات ‘7 سیاح جاں بحق ‘ایک زخمی
گلگت (نامہ نگار)شاہراہ قراقرم اور بابوسر میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 7 سیاح جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
ریسکیو1122دیامر استور ڈویڑن کے مطابق کرولا کار نمبرACR-9922 بابوسر میں حادثے کا شکار ہوگئی۔کار میں سوار 6سیاحوں میں سے 5سیاح موقع پر جاں بحق اور ایک سیاح شدید زخمی بتایا جاتاہے جن کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔زخمی سیاح کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کردیا گیا ہے۔ جب کہ شاہراہ قراقرم چلاس جلیپر کے مقام پر گاڑی نمبر AU66 گلگت سے چلاس کی طرف جاتے ہوئے گہری کھائی میں گرنے سے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے دو سیاح جاں بحق ہوگئے۔
سیاح جاں بحق