• news

سیالکوٹ :شادی کا جھانسہ دیکر خاتون، دیپالپو ر میں لڑکی سے زیادتی

سیالکوٹ+ دیپالپور (نامہ نگاران) سیالکوٹ میں شادی کا جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی کر دی گئی جبکہ دیپالپور میں لڑکی کو اغوا کے بعد ہوس کا نشانہ بنا دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے تھانہ مراد پور کے علاقہ ہنٹرپور عظمت خان نے شادی کا جھانسہ دیکر خاتون (ا) سے زیادتی کرتا رہا اور ویڈیو بھی بنا لی۔ ادھر دیپالپور کے نواحی قصبہ کوٹ مشتاق شاہ کے رہائشی (ج) بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ برکت علی اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی گھر میںداخل ہوگیا اور گن وپوائنٹ پر لڑکی کو اغواء کرلیا نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا لڑکی ملزموں کے چنگل سے آزاد ہوکر گھر پہنچ گئی۔ مقامہ تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے۔
زیادتی

ای پیپر-دی نیشن