سوڈان میں خاتون کو قتل کرنے پر بھیڑ کو 3 سا ل قید
خرطوم (نیٹ نیوز) ایک بھیڑ کو ایک معمر خاتون کو ٹکریں مار کہ ہلاک کرنے پر تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ جنوبی سوڈان کی ریاست لیکس سٹیٹ کے علاقے رمبک میں گزشتہ ہفتے واقعہ پیش آیا تھا۔
، بھیڑ نے معمر خاتون کے سینے پر متعدد بار ٹکریں ماریں جس سے اس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں۔ خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی جبکہ بھیڑ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ مقامی عدالت نے قاتل بھیڑ کو 3 سال قید کی سزا سناتے ہوئے اس کے مالک کو ہدایت کی کہ وہ زرتلافی کے طور پر پانچ گائیں متاثرہ خاندان کو دے۔
بھیڑ، معمر خاتون ہلاک