• news

پاکستان کو ایسی ٹیم بنانا ہے سب یاد رکھیں ؛ بابر اعظم 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کپتان بنتے وقت خواب کو ذہن میں رکھا اور اسے ٹارگٹ بنایا کہ پاکستان کو ایسی ٹیم بنانا ہے کہ سب یاد رکھیں۔کپتانی  چیلنج ضرور  اور یہ اعزاز بھی ہے۔چار پانچ پلیئرز ایسے دے کر جانا چاہتا ہوں کہ وہ سب کے رول ماڈل ہوں، انہیں کامیاب بنانے کیلئے تسلسل سے کھلانا ہے۔کپتانی میں میرا رول ماڈل عمران خان ہیں۔ہم سب کھلاڑی ایک دوسرے سے جڑے ہیں، ایک دوسرے کی کامیابی سے خوش ہوتے ہیں، سب متحرک رہتے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ پاکستان ٹیم کو دنیا فالو کرے اس کی تعریف کرے۔میں اپنی نمبر ون پوزیشن کو صرف انجوائے نہیں کر رہا بلکہ مزید محنت کر رہا ہوں۔ میرا ولیمسن، سٹیو سمتھ یا لابو شین سے نہیں خود سے مقابلہ ہے ۔ وائٹ بال کرکٹ میں ہمارا مڈل آرڈر کا مسئلہ اتنا بھی نہیں لیکن یہ ضرور ہے کہ ہم نے اسے مضبوط بنانا ہے۔ مڈل آرڈر کو مضبوط کرنے کیلئے کئی پلان بنائے ہیں، شاداب خان اور محمد نواز ٹیم میں واپس آگئے  فائدہ ہو گا۔آسٹریلیا میںٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ میں مجوزہ سیریز اگر ممکن ہوتی ہے تو فائدہ ہوگا۔  ویسٹ انڈیز سیریز سے ہمارا سیزن شروع ہو رہا ہے، تین میچز کی سیریز ہے، وہاں بھی کنڈیشنز آسان نہیں ہونگی۔کھلاڑی محنت کر رہے ہیں ۔  ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے بعد  سری لنکا جانا ہے، نیدر لینڈز میں بھی سیریز ہے، ایشیا کپ بھی شیڈیول ہے، ہوم سیریز بھی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن