انڈین کینگرو کورٹ کا منٹوں میں فیصلہ غیر قانونی: مشعال ملک
اسلام اباد (نمائندہ خصوصی) یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے ٹویٹ میں کہا کہ ’یہ سزا غیر قانونی ہے، بھارتی کینگرو عدالت کی طرف سے منٹوں میں فیصلہ ہوا، معروف رہنما کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے‘۔ پاکستان نے حریت رہنما کو بھارتی عدالت کی طرف سے مشکوک اور سیاسی مقدمے میں سزا سنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی تھی۔