• news

پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کا دوطرفہ اقتصادی‘ تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان اور خلیج تعاون کونسل نے ادارہ جاتی استحکام اور دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور کونسل کے سیکرٹری جنرل  ڈاکٹر نائف فلاح نے خلیج تعاون کونسل اور اس کے رکن ممالک سے پاکستان کے تعاون کی نوعیت کا جائزہ لیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو دو طرفہ اور اس تنظیم کے تناظر میں انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کے آزادانہ تجارتی معاہدے کے بارے میں فریقین نے مذاکرات جلد مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

ای پیپر-دی نیشن