• news

موجودہ حالا ت لانگ مارچ ،دھرنوں کے نہیں :وسیم انجم سندھو

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن)اقلیتی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں فقط ایک فرح گوگی نہیںپی ٹی آئی حکومت کی کابینہ کرپشن کا گڑھ بنی رہی چار سالوں میں ترقیاتی کام نہیں بلکہ عوام کو ترقیاتی منصوبوں کی تختیاں اورلولی پاپ ہی دئیے گئے اب عوامی خدمت کا سفر شروع ہواہے تو انکی نبض ڈوبنا شروع ہوگئی ہے ان کا احتساب ہونیوالا ہے جسکے پیش نظر ان کی چیخیں نکل رہی ہیں موجودہ حالا ت لانگ مارچ ،دھرنوں کے نہیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن