بنگلہ دیش کیخلاف دوسرا ٹیسٹ سری لنکا کے 5وکٹوں پر 282رنز
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام تک 5وکٹوں پر 282رنز بنالئے ہیں ۔ سری لنکاکو میزبان ٹیم کا سکور برابرکرنے کیلئے مزید 83رنز درکار جبکہ پانچ وکٹیں باقی ہیں ۔ بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگزمیں 365رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی ۔