• news

  یاسین ملک کو سزا دے کر مودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا  :آصف زرداری 


کراچی (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو سزا دے کر مودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا ہے ۔میں اعلان کرتا ہوں کہ یاسین ملک کی سزا کے خلاف اپیل کے لیے دنیا کے ہر فورم میں خود جاؤں گا ۔انہوںنے کہا کہ میرا اور میری پارٹی کا دل کشمیریوں کے دل کے ساتھ کھٹکتا ہے اور ان کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔بھارت دنیا میں انتہا پسندی کی بنیاد رکھ کر کیا پیغام دینا چاہتا ہے ۔آصف زرداری نے کہا کہ کشمیریوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور جو آزادی کا وعدہ بھٹو صاحب اور بی بی شہید کرکے گئے ہیں اس کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

ای پیپر-دی نیشن