• news

حمزہ کو ہٹانے کیلئے درخواستوں پر تحریری حکم جاری، چیف سیکرٹری، سیکرٹری اسمبلی، پرویز الٰہی پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر کو بھی ایک ایک لاکھ جرمانہ


لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواستوں پر بدھ کے روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت عالیہ نے جواب جمع نہ کرانے پر تمام فریقین پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ تحریری حکم میں کہا ہے کہ عدالت کا جواب جمع نہ کرانے پر وزیر اعلی حمزہ شہباز سمیت تمام فریقین پر ایک لاکھ روپے جرمانے عائد ہوگا۔ تحریری حکم میں مزید کہا گیاہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری پنجاب اسمبلی، ڈپٹی سپیکر پنجاب، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پر بھی جواب جمع نہ کروانے پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ یہ جرمانہ کی تمام رقم 30مئی سے قبل لاہور ہائیکورٹ بار کے اکائونٹ میں جمع کروائی جائے۔ چیف جسٹس امیر بھٹی نے پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سبطین خان، مسلم لیگ ق اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر کی ایک ہی نوعیت کی چار درخواستوں پر سماعت کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن