ملٹری آپریشنز کیلئے افواج میں ہم آہنگی ضروری: نیول چیف
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) نیول چیف نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ نیول چیف نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔ نیول چیف نے کہا کہ جدید ملٹری آپریشنز کیلئے افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے۔