• news

سیاسی گہما گہمی کے بعد پاکستان کو ایشیا کپ میں ہاکی کھیلتے دیکھا: صدر 


اسلام آباد(اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے پاکستان میں گزشتہ دنوں سیاسی گہما گہمی کے بعد  میں نے پاکستان کو ایشیا کپ میں ہاکی کھیلتے دیکھا۔ ٹویٹ میں کہا اگرچہ پاکستان جاپان سے 2-3 سے میچ ہارا مگر اس نے بہترین کھیل پیش کیا۔ پاکستان کے دو گول مسترد بھی ہوئے۔ صدر مملکت نے کہا مجھے یقین ہے ہاکی اور پاکستان دونوں بہترین ترقی کے موڈ میں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن