• news

پتوکی : ڈاکوئوں کی باپ کے سامنے 15سالے بیٹی سے زیادتی


پتوکی+ لاہور+ قصور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) پتوکی کے علاقے میں ڈاکوئوں نے باپ کو باندھ کر اس کی 15 سالہ بیٹی کی عزت لوٹ لی، آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ قصور میں جعلی پیر کی دوستوں کے ہمراہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کر ڈالی، سونا بنانے کا جھانسہ دے کر سوا 7 لاکھ روپے بھی ہتھیا لیے۔ اوکاڑہ میں ملزم نے لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ دیپالپور میں 4 افراد نے خاتون کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ ادھر میانوالی کے نواحی علاقہ چک نمبر چار ڈی بی میں 14 سالہ لڑکے کو ورغلا اور نشہ آور سالن کھلا کر چار افراد نے زیادتی کی اورویڈیو بنا لی جبکہ بورے والا میں اوباش نے بچے کو ہوس کا شکار بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ظہور موٹر سائیکل پر اپنی 15 سالہ بیٹی (ح) اور بچے کے ہمراہ نواحی گاؤں کانی سے شادی میں شرکت کے بعد اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ پتوکی چونیاں بائی پاس پر منڈیانوالہ کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اورلڑکی کے باپ کو قریبی فصل میں لے جا کر باندھ دیا اور باپ کے سامنے اس کی 15 سالہ بیٹی (ح) سے زیادتی کرڈالی اور فرار ہو گئے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث تمام ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ ڈی پی او قصور متاثرہ فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ ادھر سرائے چھینہ کا رہائشی اپنی بیوی کے ساتھ قصور کے نواحی گاؤں گھمن کے میں افتخار نامی جعلی پیر کے بلانے پر آیا اور عمل کرنے کیلئے قبرستان بھیج دیا اور خود دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر گزشتہ رات میری بیوی کو نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن