• news

کریک ڈائون:645 منشیات فروش گرفتار:ڈی آئی جی آپریشنز 

لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر)محمد سہیل چودھری نے کہا ہے کہ ڈویژنل ایس پیز منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں۔ نوجوان نسل کی رگوں میں زہر اتارنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ لاہور پولیس انسدادِ منشیات کیلئے پر عزم ہے۔ رواں ماہ کے دوران645 منشیات فروش گرفتارکر کے 636 مقدمات درج کئے گئے۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے 360گرام آئس،271 کلو گرام سے زائد چرس،ایک کلو 120 گرام ہیروئن اور5ہزار 883 لِٹر شراب برآمد کی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے۔

، آئیں مل کر اس لعنت کا خاتمہ کریں۔شہری 15 پر منشیات فروشوں کی اطلاع دیں۔

ای پیپر-دی نیشن