پاکستان کرکٹ بورڈ نے کلبوں کی سکروٹنی کیلئے فرم کی خدمات حاصل کرلیں
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈنے شفافیت کو فروغ دینے کیلئے ملک بھر کے کرکٹ کلبز کی سکروٹنی کیلئے معروف اکاؤنٹنگ فرم کے پی ایم جی تاثیرہادی اینڈ کو کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ سکروٹنی کا یہ عمل ضلع قصور سے شروع ہوگا، جہاں یکم سے چار جون تک کْل 50 کلبز کی سکروٹنی کی جائے گی۔ضلع قصور کے بعد کے پی ایم جی تاثیر ہادی اینڈ کو کی جانب سے ملک بھر کے کرکٹ کلبز کی سکروٹنی کی جائیگی ۔ تمام چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں سکروٹنی کا یہ عمل چار ماہ میں مکمل ہوگا۔ تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔