جاپان کیخلا ف پہلا ہاف اچھا نہیں کھیلے:سیگفرائیڈ ایکمین
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ہیڈکوچ پاکستان ہاکی ٹیم سیگفرائیڈ ایکمین نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے والی چاروں ٹیمیں مستحق تھیں۔ جاپان کے خلاف پہلے ہاف میں اچھا نہیں کھیلے۔پاکستان ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکا۔ ہم نے سیکھا کہ اہم میچ کے دباؤ میں کیسے کھیلنا ہے۔ کھلاڑیوں نے صلاحیت دکھائی لیکن اس وقت وہ اسے ثابت نہیں کرسکے۔ کھیل میں مسلسل بہتری آرہی ہے، ہمارا اگلا ٹورنامنٹ کامن ویلتھ گیمز ہے۔