دوسرا ٹیسٹ : اینجلو میتھیوز‘دنیش چندی مل کی سنچریاں ‘بنگلہ دیش ٹیم مشکلات کا شکار
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) اینجلو میتھیوز اور دنیش چندی مل کی سنچریاں ‘سری لنکا کو بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مضبوط پوزیشن پر پہنچا دیا ۔ دنیش چندی مل 124رنزبناکر آئوٹ ہوئے ۔ اینجلومیتھیوز 145پرناٹ آئوٹ رہے ۔ شکیب الحسن نے پانچ اور عبادت حسین نے چار کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ بنگلہ دیش نے چار وکٹوں پر 34رنز بنالئے تھے ۔ سری لنکا کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 107رنز درکار جبکہ چھ وکٹیں باقی ہیں ۔ بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 365رنز پر آئوٹ ہو گئی تھی ۔