جاپان کیخلاف فائو ل لے ڈوبے، پاکستان ایشیا ہاکی کپ سپر فورحلہ سے آئوٹ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سپر فور میں جگہ نہ بنانے پر پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی ۔ پولے اے میں جاپان نے پاکستان کو 2 کے مقابلے مین 3 گول سے شکست دی۔پاکستان نے دو بار مقابلہ کیا لیکن دونوں گول مسترد کردیئے گئے۔ 30 ویں منٹ میں مبشر علی نے پنلٹی کارنر پر گول کیا، اس کے بعد پاکستان نے ایک اور گول کیا تاہم 12کھلاڑی فیلڈ میں ہونے کی وجہ سے تیسرا گول منسوخ کردیا گیا۔ امپائر نے فیصلہ دیا کہ گول کرتے وقت 12کھلاڑی میدان میں تھے، کپتان عمر کو یلو کارڈ دکھا کر 5 منٹ کیلئے باہر کردیا گیا۔پول اے میں بھارت نے انڈونیشیا کو صفر کے مقابلہ میں سولہ گول سے شکست دیکر پاکستان کو ایشیا کپ کی سپرفور کی دوڑ سے باہر کردیا ۔ بھارت کو آخری میچ میںسپر فور میں رسائی کیلئے انڈونیشیا کے خلاف کم ازکم صفر کے مقابلہ میں پندرہ گول سے کامیابی درکا رتھی ۔ پاکستان سپر فور تک رسائی حاصل نہ کرسکنے کی وجہ سے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکا ہے ۔ پول بی سے ملائیشیا اور جنوبی کوریا جبکہ پول اے سے جاپان اور بھارت نے سپر فور کیلئے کوالیفائی کیا ہے ۔ سپر فور مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔ پول بی کے میچ میں جنوبی کوریا نے عمان کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیدی ۔ ملائیشیا نے بنگلہ دیش کو ایک کے مقابلے میں آٹھ گول سے ہرا دیا ۔