الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم ختم ، نیب تبدیلی،جرم ہے ، چوہدری حسن زمان
لاہور (کلچرل رپورٹر )الیکٹرانک ووٹنگ، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق ختم کرنا اور نیب اختیارات میں ردوبدل جمہوریت کے دعویداروں کا جمہوریت اور قانون پر حملہ اور جرم ہے۔’’پی ڈی ایم ‘‘ نے حکو مت لینے کا مقصد پور کر لیا۔اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کو ختم کرنے والوں کی اکثریت اوورسیزکا پیسہ تو چاہتی ہے لیکن ان کے پاس اپنے سرمایے کا حق اختیار نہیں چاہتی۔ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما چودھری حسن زمان نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت نے دنیا بھر میں مقیم 90لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کوشدید مایوس کیا ہے جس کا حساب ان سے پاکستانی اور اوورسیز پاکستانی لیں گے۔ الیکٹرانک مشین کا ذریعے ووٹ ڈالنے کے کئی ممالک میں نافذ ہوچکا تو پاکستان میں کیوں نہیں کیونکہ پاکستانی سیاستدان ٹھپے کے قائل ہو چکے ہیں۔نیب کو اپاہج بنا کر کرپشن کا راستہ ہموار کر دیا گیا جس پر سپریم کو رٹ کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔