• news

احتجاج کے نام پر ملکی امن تباہ کرنے کی سازش کی گئی : پیر اشرف رسول

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے عمران خان کے فسادی مارچ کو مسترد کر کے موجودہ حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا ہے قوم باشعور ہے اور فساد برپا کرنیوالوں کے اراداوں کو بھانپ چکی ہے احتجاج کے نام پر ملکی امن و امان کو تہہ و بالا کرنے کی جس سازش کو پروان چڑھایا گیا اسکے ذمہ دار اپنے انجام سے بچ نہیں پائیں گے قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی، اپنے ایک بیان میں پیرسید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر گولیاں چلانے والے جلد قانون کی گرفت ہوں گے ہم شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور یقین دھانی کراتے ہیں کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلا کردم لے گی۔

ای پیپر-دی نیشن