اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنا زیادتی ہے:ندیم مشتاق
گکھڑمنڈی(نامہ نگار)کینیڈا، سائوتھ افریکہ، اٹلی ، امریکہ میں مقیم راہوالی کے اوورسیز پاکستانیوں چوہدری ندیم مشتاق وڑائچ،ذوہیب بٹ، شعیب نصیر وڑائچ، حافظ غلام عباس وڑائچ، چوہدری مبشر منیر وڑائچ، نے امپورٹڈ حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے ای وی ایم مشین کے استعمال سے ووٹ دینے کا حق ختم کرنے پر سخت تنقید کرتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 70سالوں بعد پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستایوں کو ووٹ کا حق دے کر یہ ثابت کردیا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے محب وطن اور ذمہ دار شہری ہیں جو بیرون ملک سے زر مبادلہ کما کر اپنے ملک میں بھیج کر قوم و ملک کی خدمت کرتے ہیں لیکن افسوس کہ اتحادی جماعتوں کی امپورٹڈ حکومت نے قانون تبدیل کرکے تنگ ذہنیت کا مظاہرہ کیاجو کہ دیار غیر میں بسنے والے محب وطن پاکستانیوں سے سراسرزیادتی ہے۔