• news

موجودہ سیاسی صورتحال ملکی نظام کیلئے خطرناک ہے:فیضان شفیق 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ کے صدر فیضان شفیق خان نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال ملکی نظام کیلئے نہ صرف خطرناک ہے بلکہ اس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار مجروح ہورہا ہے اور ہماری سفارتی، خارجی، معاشی پالیسیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں قومی سیاسی قیادت خارجہ محاذ پر مشترکہ مربوط لائحہ عمل مرتب کر کے اسکی یکساں پاسداری کی خاطر کردار ادا کرے،ہماری قومی وحدت کو توڑنے کیلئے ملک دشمن عناصر نہایت سرگرم ہیں۔
  

ای پیپر-دی نیشن