ملک میں خانہ جنگی کی صورت حال پیدا نہ کی جائے: نوید بھٹی
پتوکی (نمائندہ خصوصی) امن لیبر ایسوسی ایشن پتوکی کے صدر نوید بھٹی نے موجودہ ملکی صورت حال پر گفتگو کرتے کہا کہ پولیس اور عوام سب مسلمان اور محب وطن پاکستانی شہری ہیں خدارا آپس میں لڑائی جھگڑا اور ملک میں جاری جلائو گھرائو بند کیا جائے لڑائی جھگڑے میںاگر پولیس اور سیاسی ورکر جاں بحق ہوئے تو نقصان تو پاکستانی قوم کا ہوگااور لڑائی جھگڑوں میںمائوں بہنوں بیٹیوں بھائیوں کے چراغ گل ہوجائیں گئے ملک میں خانہ جنگی کی صورت حال پیدا نہ کی جائے ملک پاکستان کے دشمن پاکستان میں امن نہیںچاہتے۔