پر امن مظاہرین پر شیلنگ ‘ تشدد کھلی دہشت گردی ہے:فیض الرسول گجر
اجنیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری فیض الرسول گجر نے کہا ہے کہ پر امن احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ ، شیلنگ اور پتھرائوو تشدد کھلی دہشت گردی ہے پی ٹی آئی نے احتجاج کا حق استعمال کر کے آئین شکنی نہیں کی بلکہ آئینی حق استعمال کیا آئین شکنی کی مرتکب حکومت ہوئی ہے جس کی ایما پر پولیس سمیت دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے راستے بند کئے، عوام کی آمد و رفت پر پابندی لگائی، بے گناہ لوگوں کو گھروں سے اٹھا کر جیلوں اور حوالاتوں میں ڈالا۔