بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے: عبدالمجید شاکر
فیروزوٹواں(نمائندہ خصوصی ) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما عبدالمجید شاکر نے کہا ہے کہ بھارت حریت رہنما یاسین ملک کو آزاد کرے وہ صرف کشمیر ی رہنما نہیں خطے کے امن اور آزادی کی علامت ہیں بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ کر انکی حق آزادی کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، پوری دنیا کے مسلمان بالخصوص ہم پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کیساتھ دھڑکتے ہیں، اپنے ایک بیان میں عبدالمجید شاکر نے کہا کہ تمام مہذب ممالک کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی آزِادی کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔