• news

بھارت نے یٰسین ملک پر  دہشت گردی کیلئے فنڈنگ کا بے بنیا دت الزام عائد کیا:  مرزا خادم حسین

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)انجمن تحفظِ حقوقِ مہاجرینِ جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل مرزا خادم حسین جرال نے بھارتی حکومت اورپٹیالہ ہاؤس کورٹ دہلی کے متعصبانہ اور غیر انسانی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے تہاڑ جیل میں 1999 سے قیدجموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے حریت رہنما یٰسین ملک کو عمر قید کی سزا سنانے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پوری دنیا میں انسانی حقوق کے تمام ادارے اور تنظیمیں بخوبی آگاہ ہیں کہ فاشسٹ اور قابض بھارت نے بے قصور حریت رہنما پر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے فنڈنگ کا بے بنیاد اور من گھڑت الزام عائد کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے انسانیت دشمن اقدام کے خلاف ہڑتال اور پہیا جام ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن