• news

لانگ مارچ فلاپ ،اہلیان گوجرانوالہ نے نیازی کو پھر مسترد کردیا:صغیر بٹ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کا لانگ مارچ فلاپ مارچ ثابت ہوا ہے. نااہل نیازی اور اس کی مقامی قیادت گوجرانوالہ سے چند  بندے بھی نہ نکال سکے۔اہلیان گوجرانوالہ نے نااہل نیازی کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سٹی سیکرٹری اطلاعات صغیر بٹ، رانا محمد حنیف،  ملک ذوالفقار بھٹو اور دیگر نے اپنے بیان میں کیا. انہوں نے کہا کہ عمران خان 20لاکھ افراد کو اسلام آباد لانے کا دعوی ایک ماہ سے کر رہے تھے لیکن اسلام آباد دو ہزار افراد بھی اکھٹے نہ کر سکے البتہ چند شر پسند عناصر کو لیکر اسلام آباد جس طرح دہشت پھیلائی گئی املاک کو نقصان پہنچایا گیا یہی سب تحریک انصاف کا ایجنڈہ تھا جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے لانگ مارچ میں ایک بھی گملا بھی نہیں ٹوٹا نہ ہی کسی ادارے کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی،  ملکی املاک کو نقصان پہنچانا دور کی بات انکی حفاظت اور قانون کی بالا دستی کے لئے جدوجہد پر زور دیا۔ یہ ہے پیپلزپارٹی کی تربیت۔ جو پاکستان کے اداروں کا احترام ،  پارلیمنٹ کی بالا دستی اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن