شیخ محمد نعیم ملنسار شخصیت تھے، ساری زندگی مسکراہٹیں بکھیریں: تعزیتی ریفرنس
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کلاتھ مارکیٹ بورڈ کے زیر اہتمام سابق جنرل سیکرٹری شیخ محمد نعیم مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کلاتھ مارکیٹ بورڈ کے عہدیداران سمیت دیگر تاجر تنظیموں کے عہدیداران و ممبران سمیت کاروباری افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر صدر کلاتھ مارکیٹ بورڈ شیخ محمد افضل، چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران میاں فضل الرحمن،جنرل سیکرٹری کلاتھ مارکیٹ بورڈ شیخ شرجیل زاہد ، شیخ محمد سلیم، حاجی افضل جج، بلال نعیم، حاجی عبدالستار چوہان، افضل شاکر، حاجی دریس جمیل، خواجہ انوار احمد شیخ، عارف یوسف، حاجی سعید، امتیاز جاوید بٹ، حاجی اکرام، میاں بدالخالق ، حافظ پروفیسر محمد اعظم نوری، حافظ خبیب سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین اپنے خطابات میں مرحوم شیخ نعیم کی اعلی اخلاق، ملنساری، خوش اخلاقی، وضع داری پر مشتمل زندگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مرحوم شیخ نعیم بااخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی مسکراہٹیں بکھیریں اور کاروباری افراد کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کیساتھ ساتھ ان کے اختلافات ختم کروانے میں بھی ہمیشہ سرگرم رہے مقررین کا کہنا تھا کہ شیخ محمد نعیم مرحوم کا خلا مدتوں پر نہیں ہوسکے گا ۔