• news

   یاسین ملک کو جھوٹے کیسز میں سزا آزادی کشمیر کا پروانہ ثابت ہوگی:ریاض ڈار

علی پورچٹھہ(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی علی پورچٹھہ کے سابق چیئرمین محمد ریاض ڈار نے کہا ہے کہ یاسین ملک تحریک آزادی کشمیر کا ہیرو ہے ،جرا ت و بہادری کی ایسی تاریخ رقم کردی کہ منصف اور زنداں بھی شرما کررہ گئے، یاسین ملک کو بھارتی عدالت سے جھوٹے کیسز میں سزا کشمیریوں کی آزادی کا پروانہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مجاہدین نے تحریک آزادی کو اپنے لہو سے سینچا۔برصغیر کی تاریخ گواہ ہے کہ تحریک آزادی کیلئے جیلیں کاٹنے اورقیدبھگتنے والے آزادی ہند اور قیام پاکستان کے پروانے لے کر ہی نکلے تھے۔ یاسین ملک جیسے حریت پسندوں   کو قید میں رکھ کر تحریک آزادی کشمیر کو دبایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے اورآزادی کا سورج طلوع ہونے کو ہے۔دنیا بھارتی مظالم کا نوٹس لے ،اقوام متحدہ بھی آنکھیں کھولے۔اوآئی سی بھی یاسین ملک کی عمر قید کے خلاف آواز اٹھائے۔

ای پیپر-دی نیشن