• news

یاسین ملک سے یکجہتی کیلئے تحریک اہلسنت والجماعت آج مظاہر ہ کریگی

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) بھارتی بربریت کے خلاف اور حریت رہنما یاسین ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تحریک اہلسنت والجماعت گکھڑ کے زیرِ اہتمام مرکزی جامع مسجد کے سامنے آج جمعہ کی نماز کے بعد تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے جس میں قاری حماد الزاہراوی ، قاری محمود اختر عابد ، سید غلام مصطفیٰ شاہ گردیزی ، حافظ فہیم الرحمن ، خالد محمود سر فرازی،مولانا اظہر عثمان ، مفتی محمد بلال ، مولانا شہاب انور ، مولانا عامر بشیر، قاری عمر فاروق مسلم لیگی رہنمائوں سابق چیئرمین نیونسپل کمیٹی گکھڑ وسیم یعقوب بٹ ، کونسلر عبدالرزاق بٹ اور مسلم لیگ یوتھ ونگ گکھڑ کے علاوہ تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کی مقامی قیادت شرکت کرے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن