سردا ر آصف احمد علی مثبت سیاست کے علمبردار تھے:ڈاکٹر شفیق احمد
قصور (نمائندہ نوائے وقت) سردا ر آصف احمد علی ایک مدبر اور صاف ستھری سیاست کے علمبردار تھے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہو سکتا،عوام ایک درد دل رکھنے والی شخصیت سے محروم ہو گئے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر شفیق احمد شیخ صدراپنا فورم قصور، صابر شہزادہ انصاری،حاجی ماجد شیخ، علی حسین انصاری، ڈاکٹر ذاکر حسین خان، ناصر علی شمسی، مفتی جمیل مغل، عمر شہزادہ، صادق بھٹی ، تاج محمد ریحان، یوسف فاروقی شیخ، کامران سیال، بابا حنوک ، بابر بھولا مسیح، اللہ وسایا مغل، ہارون شوکت نے اپنا فورم قصورکے زیراہتمام تعزیتی اجلاس میں بات چیت کے دوران کیا۔تعزیتی اجلاس میں دیگر عہدیداران اپنا فورم قصور و معززین شہرنے شرکت کی اور سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار آصف احمد علی مرحوم عوام کا درددل رکھنے والی شخصیت کے مالک تھے۔اللہ کریم ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے درجات بلند فرمائے۔