یوریا کھاد کی بوری 389 روپے تک سستی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)حکومت نے ملک بھر میں کھاد کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے یوریا کھاد کی سرکاری سطح پر قیمت مقرر کردی ہے۔وزرات صنعت و پیدوار نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 50 کلو یوریا کھاد کی بوری کی قیمت میں389 روپے تک کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی ریٹیل قیمت 1768 روپے ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قیمت کا اطلاق فوری ہوگا، 7 جولائی 2022 تک یہ قیمت نافذ العمل رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سبسڈی کا ریلیف کسانوں کو منتقل ہونا چاہیے، منافع خوری روکنے کے لیے قیمت مقرر کرنا ضروری ہوگیا تھا۔