• news

سہ ماہی ایڈ جسمنٹ ، بجلی 7روپے یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ 


اسلام آباد (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے غریب عوام پر بجلی گرانے کی بھی تیاریاں شروع کردی ہیں، قیمتوں میں فی یونٹ 7 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بجلی ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ اضافے پر بات چیت ہوئی ہے، بجلی ٹیرف میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف بھی بڑھایا جائے گا، بجلی کی قیمت میں اضافہ یکم جولائی سے شروع کیا جائے گا، نیپرا نے کے الیکٹرک کے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن