• news

بے نظیر انکم سپورٹ کیلئے آج فون نمبر جاری کریں گے: وزیر خزانہ


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح معیشت کا استحکام ہے۔ اس وقت ہمیں آئی ایم ایف کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ بہتر کر کے آگے جانا ہے۔ ڈیزل‘ پٹرول پر سبسڈی صرف 60 فیصد غریب استعمال کرتے ہیں۔ بی آئی ایس پی سے رقم لینے والے 73 لاکھ افراد کو دو ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 70 لاکھ لوگوں کو بھی دو ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔ جن کی آمدن 35 ہزار سے کم ہے ان کو دو ہزار روپے ملیں گے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا فی الفور لوڈشیڈنگ ختم کرنا ممکن نہیں چند مہینے میں لوڈشیڈنگ کا ناسور ختم کر دیں گے۔ امیر لوگوں کی سبسڈی ختم کر دیں گے۔ ہم آئی ایم ایف سے ایسا معاہدہ کریں گے جو عوام کے حق میں ہو گا۔ بی آئی ایس پی میں شامل لوگوں کو اس ہفتے پیسے مل جائیں گے۔ بی آئی ایس پی میں جو افراد شامل نہیں ان کیلئے آج ایک فون نمبر جاری کریں گے۔ ان کی تصدیق کر کے ان افراد کی مدد کی جائے گی۔ اگلے سال بھی ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔ وہ لوگ اپنا نام اور شناختی کارڈ نمبر اس فون نمبر پر بھیجیں۔

ای پیپر-دی نیشن