• news

یوفون فور جی: خواتین کی موبائل انٹرنیٹ تک رسائی کے فروغ کیلئے پُر عزم


لاہور (بزنس رپورٹر) یوفون فور جی کی ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششیں جا ری ہیں ، پاکستانی ٹیلی کام کمپنی نے اس مقصد کیلئے اپنے نیٹ ورک پر خواتین صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ کرنے کا عزم کرلیا ہے۔ موبائل آپریٹرز کی عالمی ایسوسی ایشن (GSMA) کیساتھ اپنے عزم کے تحت کمپنی زیادہ سے زیادہ خواتین کو اپنے تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ تک رسائی دے کر انہیں ملک کے مرکزی سماجی و اقتصادی دھارے میں شامل کرے گی۔یوفون فور جی کا یہ اقدام مثبت سماجی و اقتصادی نتائج کے لیے ہر پاکستانی شہری کو ڈیجیٹل شمولیت کے دائرے میں لانے کے عزم سے ہم آہنگ ہے۔کمپنی نے صنفی شمولیت کو فروغ دینے کے اپنے عزم کے تحت مختلف اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔یوفون فور جی کے صارفین کی ایک بڑی تعداد خواتین پر مشتمل ، جس کی بنیادی وجہ کمپنی کی جانب سے خواتین کی ضروریات کے عین مطابق خصوصی کال اور ڈیٹا سہولیات فراہم کرنا ہے۔ کمپنی نے مختلف پیشہ ورانہ پس منظر رکھنے والی خواتین کو بھی ان کی خصوصی ضروریات کے مطابق سہولیات اور خدمات فراہم کی ہیں۔خواتین کی حفاظت اور رازداری کی ضروریات کے عین مطابق پہلا سمارٹ کوڈ  *765#متعارف کرایا تاکہ خواتین صارفین ریٹیلرز کیساتھ اپنے فون نمبرز شیئر کیے بغیر موبائل لوڈ حاصل کر سکیں۔ حال ہی میں کمپنی نے اپنی فلیگ شپ وائی فائی انٹرنیٹ ڈیوائسز خیبر پی کے خواتین سوک انٹرن شپ پروگرام کی شرکاء کو عطیہ کیں تاکہ ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کے حصول میں مدد کی جا سکے۔یوفون فور جی کا ماننا ہے کہ خواتین کسی بھی ملک کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، اس لیے کمپنی معاشرے میں خواتین کو تعمیری کردار ادا کرنے کے قابل بنانے اور انہیں یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن