• news

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، 2280 لیٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا 


مظفرگڑھ (اے پی پی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مظفرگڑھ میں کارروائی،2280 لیٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا گیا،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کے مطابق ناکہ بندی کے دوران مظفرگڑھ جتوئی روڈ پر ملاوٹ شدہ دودھ سے بھری گاڑی پکڑ ی گئی، جدید لیکٹو سین مشین کے ذریعے چیک کرنے پر دودھ میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ کی تصدیق ہونے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے دودھ موقع پر تلف کردیا، مضر صحت دودھ ملک شاپس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش کیخلاف مہم جاری رہے گی، دودھ ایک بنیادی غذا جس  میں ملاوٹ کرنے والے قومی مجرم جو کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں، انسانیت دشمن عناصر کیساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن