سوتی دھاگے کی برآمدات:حجم 18 ارب روپے تک بڑھ گیا
اسلام آباد (اے پی پی)ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ سوتی دھاگے کی قومی برآمدات میں اپریل کے دورا ن15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پی بی ایس کے اعداد وشمار کے مطابق اپریل 2022 ء میں برآمدات کا حجم 18 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اپریل 2021 کے دوران سوتی دھاگے کی برآمدات کا حجم 15.7 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح اپریل 2021ء کے مقابلہ میں اپریل 2022 ء کے دوران سوتی دھاگے کی ملکی برآمدات میں 2.3 ارب روپے یعنی 14.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔