سرگودھا منی ایکسچینج کے تاجرکو بیوی نے ہی لوٹ لیا
سرگودھا (این این آئی)سرگودھا کے رہائشی منی ایکسچینج کا کاروبار کرنے والے شوہر کو اس کی بیوی نے ہی لوٹ لیا۔سرگودھا شہر کے رہائشی منی ایکسچینج کے کاروبار کرنے والے سیف اللہ نامی شخص نے بتایا کہ 7 برس قبل مقام حیات کی رہائشی اقرا نامی خاتون سے 52 برس کی عمر میں شادی کی ۔وہ اقرا نامی خاتون کو بہت پسند کرتا تھا مگر افسوس اس نے میرے گھر آتے ہی پہلی واردات 2020 میں کی، گھر سے 4 کروڑ روپے کے پرائز بانڈز اور نقدی چوری کرکے لے گئی جبکہ دوسری واردات 2021ء اور تیسری واردات ایک ہفتہ قبل کی۔متاثرہ منی چینجر نے بتایا کہ چوری کی واردات کے بعد بھی میں محبت میں اس قدر اندھا ہو گیا تھا کہ اقرا کی چکنی چپڑی باتوں میں آکر اسے اپنے گھر لے آتا، اب مذکورہ خاتون نے اپنے رشتہ داروں کے ذریعے دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔ اقرا پہلے سے شادی شدہ اور تین بچوں کی ماں تھی، میرا گھر بھی اجڑ گیا۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل تصور عباس کا کہا ہے کہ سیف اللہ کی درخواست پر گزشتہ ڈھائی سالوں کے درمیان اقرا کیخلاف 3 مقدمات درج ہوئے، 80 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی جا چکی ہے جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
سرگودھا، شوہر کو بیوی نے لوٹ لیا