• news

فیصل آباد: پی ٹی آئی کے 48 کارکن رہا، موٹروے کو نقصان پہنچانے پر مقدمہ

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے نظر بند کیے جانے والے 48کارکنوں کو رہا کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے فیصل آباد اور ساہیوال کی جیلوں میں بند 48تحریک انصاف کے کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا جس کی روشنی میں سنٹرل جیل فیصل آباد اور ساہیوال جیل انتظامیہ نے کارکنوں کو رات کے آخری پہر میں رہا کیا گیا۔ علاوہ ازیں موٹروے کی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں تحریک انصاف کے نامعلوم افراد کیخلاف نشاط آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سب انجینئر توقیر احمد کی جانب سے تھانہ نشاط آباد میں درج کروائے گئے مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 25مئی کو تحریک انصاف کے چند نامعلوم افراد نے ایف ڈی اے سٹی سے ملحقہ ایم فور کو لگی حفاظتی جالیاں تقریباً 48کلو میٹر بمعہ سیمنٹ پوسٹ توڑتے ہوئے موٹروے کی ٹریفک کو کھول کر نیشنل ہائی وے کی سرکاری تنصیب کو نقصان پہنچاتے ہوئے امن وامان کو خراب کرنے کی کوشش کی۔
کارکن رہا

ای پیپر-دی نیشن