ایلیمنٹری سکول فائرنگ واقعہ، امریکی صدر خاتون اول کے ہمراہ کل ٹیکساس کا دورہ کریں گے
واشنگٹن (اے پی پی)امریکی صدر جو بائیڈن خاتون اول جل بائیڈن کے ہمراہ اتوار کو ٹیکساس کے شہر اوولڈے کا دورہ کریں گے جہاں منگل کو ایلیمنٹری سکول میں فائرنگ سے 19 کمسن بچے اور 2 اساتذہ ہلاک ہو گئے تھے۔
چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہائوس نے اعلان کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اورخاتون اول جل بائیڈن اتوار کو اپنیدورے کے دوران ایلیمنٹری سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لوحقین سے اظہار ہمدردی کریں گے ۔
امریکی صدر/ سکول دورہ