ہائیکورٹ کی سول و پولیس افسروں کے تبادلوں میں آئی جی کو فریق بنانے کی اجازت
لاہور (اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں سول و پولیس افسران کے تبادلوں کے خلاف دائر درخواست میں آئی جی پنجاب کو فریق بنانے کی اجازت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی طرف سے پنجاب بھر میں سول و پولیس افسران کے تبادلوں کے خلاف دائر درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کو آئی جی پنجاب کو فریق بنانے کی اجازت دے دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں پنجاب بھر میں سول بیوروکریسی اور پولیس افسران کے تبادلوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گز ار کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت سے درخواست میں آئی جی پنجاب کو فریق بنانے کی استدعا کی، عدالت نے آئی جی پنجاب کو فریق بنانے کی درخواست گزار کی استدعا منظور کر لی اور ترمیمی درخواست پر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی عدالت نے سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔
لاہور ہائیکورٹ