• news

25 مئی اسلام آباد کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا:شیخ رشید 

اسلام آ باد (آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے 25 مئی کو اسلام آباد کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار د یدیا   ۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا کہ 25  مئی  اسلام آباد کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب 11 سیاسی پارٹیون کے چور سیاست دان چور گروپ ایک شخص عمران خان  کے خلاف جمع ہوجائیں تو مسائل کا حل مذاکرات سے نہیں بلکہ قربانیوں سے نکلتا ہے۔ انہوں نے 25 منی کی لانگ میں شریک عوام کو ڈٹے رہنے اور عمران خان کا ساتھ دینے پر سلام پیش کیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ 1 ووت کی اکثریت رکھنے والا اگر وزیراعظم ہو تو یہ 22 کروڑ عوام کے منہ پر سیاسی تمانچہ ہے۔ اسکے علاوہ انہوں نے پیٹرول کی قیمتوں اضافے پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔
شیخ رشید 

ای پیپر-دی نیشن