• news

بولیویا میں مٹی کاتودہ گرنے  سے 5 کان کن ہلاک

سکرے  (اے پی پی)ولیویا  کے وسطی علاقے میں ایک دریا کے کنارے سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے کے نتیجے میں 5 کان کن ہلاک ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے نے مقامی پولیس کمانڈر کے حوالے سے بتایا  ہے کہ  تودہ  کرنے کا واقعہ کوکاپاٹا قصبے میں پیش آیا  ہے۔

 مرکزی کوکابابا محکمہ کے  ترجمان کا کہنا ہے کہ  واقعہ کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے  جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردیں اور ملبے کے نیچے سے 5لاشوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیویا ؍ کان کن ہلاک

ای پیپر-دی نیشن