سعودی ولی عہد سے یونانی وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ، دوستانہ تعلقات سمیت علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال
ریاض (اے پی پی)سعودی ولی عہد ونائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے یونانی وزیراعظم نے ٹیلیفون پر بات کی ۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیلی فونگ گفتگو کے دوران سعودی عرب اور یونان کے دوستانہ تعلقات سمیت علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد/ رابطہ