• news

فیصل آباد: مدرسہ معلم کی 2بھائیوں سمیت 3 طلباء سے زیادتی‘ ملزم گرفتار 

فیصل آباد+ پیر محل+ بصیر پور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) دینی مدرسہ کے معلم نے دو بھائیوں سمیت تین بچوں کو  زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جبکہ شادی شدہ خاتون سمیت دو خواتین نے شور مچا کر کوشش ناکام بناڈالی۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے معلم کو گرفتار کرلیا۔  چک نمبر228رب حق باہو ٹاؤن کی رہائشی یاسمین بیوہ احسان علی کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس نے اپنے آٹھ سالہ بیٹے زین علی  اور سات سالہ بیٹے حسنین علی کو دینی تعلیم کیلئے بھٹو کالونی میں واقع ایک مدرسہ میں داخل کروایا جہاں میرے بیٹے کو چک نمبر113گ ب کے رہائشی محمد ماجد  نے ایک نو عمر طالب شاہجاں سمیت تینوں کو باری باری  زیادتی کا نشانہ بنایا جب میں اپنے بچوں کو ضروری سامان دینے کیلئے آئی تو بچوں نے مجھے ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔ تھانہ صدر پولیس نے معلم کو گرفتار کر لیا۔ پیر محل سے نامہ نگار کے مطابق گاؤں 291 گ ب کی رہائشی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اوباش گینگ کے سرغنہ شفیق عرف پپو نے میرے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر مجھے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ بصیر پور سے نامہ نگار کے مطابق شادی شدہ خاتون اغواء کے بعد ایک ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنتی رہی۔ چاہ گومے والا سے علی حسنین نے رضوان اور صوبیہ بی بی کی مدد سے صدیق کی شادی شدہ بیٹی ز کو اغوا کر لیا اور علی حسنین اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ ایک ماہ بعد موقع ملنے پر ز ملزم کے چنگل سے فرار ہوکر گھر واپس پہنچ گئی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 
زیادتی

ای پیپر-دی نیشن