• news

حالیہ ہفتے 27  اشیائے ضر وریہ مہنگی 5سستی 19کی قیمتیں مستحکم رہیں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گذشتہ  ایک ہفتے کے دوران 27 اشیاء ضروریہ مہنگی جب کہ 5 کی قیمتوں میں کمی اور 19 اشیاء کی قیمتیں استحکام رہا ہے۔ مہنگائی  0.26 فیصد کمی کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی  شرح 16.97 فیصد ہوگئی ہے۔ شماریات بیورو کی رپورٹ کے مطابق آلو 3 روپے 15 پیسے، ٹماٹر 4 روپے 48 پیسے، پیاز 2 روپے 29 پیسے اور چینی کی فی کلو قیمت میں 71 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ جب کہ انڈے، چاول، دال مسور، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ہفتے  میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 175 روپے 3 پیسے اور زندہ مرغی 14 روپے 90 پیسے فی کلو سستی ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات 

ای پیپر-دی نیشن