فیصل آباد: خواتین سمیت 63 افراد کا پولیس پر حملہ‘2 ملزم چھڑوا لئے‘ رائفل چھیننے کی کوشش
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) لڑائی جھگڑے کی اطلاع پر موقع پر جانے والے اے ایس آئی اور ملازمین پر3خواتین سمیت 63افراد نے حملہ کرتے ہوئے سرکاری رائفل چھیننے کی کوشش اور حراست میں لیے گئے دو ملزموں کو چھڑوا لیا۔ مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 477گ ب سمندری روڈ پر لڑائی جھگڑے کی اطلاع ملنے پر محمد انور‘ شہزاد‘ جاوید اور اللہ رکھا کو سرکاری گاڑی میں بٹھا کر جانے لگے تو اس دوران ملزم بلال، موسی، مکھی شاہ، اچھو، شیر، رحمت اللہ، اللہ رکھا، انور، بابو، یعقوب، اسماعیل وغیرہ 63 افراد نے سرکاری گاڑی کو گھیرا ڈالتے ہوئے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر کے گاڑی میں موجود انور وغیرہ دو ملزموں کو حراست سے چھین کر پولیس کانسٹیبلوں سے سرکاری رائفل چھیننے کی بھی کوشش کی۔
پولیس حملہ