• news

فرنچ اوپن : ثانیہ مرزا کی جوڑی مکسڈ ڈبلز کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی 


لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار آئیوان ڈوڈگ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز کے دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار آئیوان ڈوڈگ نے حریف جرمن کھلاڑی لورا نٹالی سیگمنڈ اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سینٹیاگو گونزالیز ٹورے کو  6-7(4-7) اور 2-6سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن